مصطفی آ گئے روشنی ہو گئی۔ از: آفتاب رشکِ مصباحی

مفتی آفتاب رشکِ مصباحی

مصطفی آ گئے روشنی ہو گئی

دور دنیا سے سب تیرگی ہو گئی


ان کے اخلاق کا یہ اثر ہے پڑا

آگ سےآب کی دوستی ہو گئی


ان سے ملتے ہی ایماں مرا لٹ گیا

بات کیا ہو گئی ساحری ہو گئی


ان کی تعلیم دین خدا کا نظام

ان کے ہم ہو گئے بندگی ہو گئی


ان کی آمدہوئی ہے مرے گھر میاں

آج حالت مری دیدنی ہو گئی


نعت مقبول رشکِ حزیں نے کہی

جب کرم ہو گیا شاعری ہو گئی


از: مفتی آفتاب رشکِ مصباحی


روزنامہ بہار اردو انتظامیہ کا لکھاری کا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو ہمیں اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ 9097779020 اس نمبر پر واٹس ایپ کریں۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔

Comments